افغانستان ، سکیورٹی فورسز آپریشن میں 17شہری جاںؓ ھق ، متعدد زخمی

افغانستان ، سکیورٹی فورسز آپریشن میں 17شہری جاںؓ ھق ، متعدد زخمی

  

کابل( آن لائن)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 17شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے افغان فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک و زخمی ہونیوالے افراد چیئرمین سینیٹ فضل ہادی مسلمیار کے رشتہ دار ہیں۔صوبائی حکومت نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔صوبے کے گورنر حیات اللہ حیات نے واقعے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات پر زور دیا۔ افغان میڈ یا کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ نے تصدیق کی ہے آپریشن ضلع چپرھار کے علاقے دولتزئی میں کیا گیا تھا تاہم انہوں نے وا قعے میں ہلاک ہونیوالے شہریوں کی تعداد9بتائی۔ان کا کہنا تھا ہلاک ہونیوالوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور سینیٹ چیئرمین فضل ہادی مسلمیار کا ایک رشتہ دار بھی شامل ہے جبکہ دیگر 8شہری زخمی ہوئے۔انہوں نے یہ بھی بتایا زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک لڑکی بھی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا طالبان نے دعویٰ کیا کہ فورسز کے آپریشن میں جاں بحق ہونیوالے تمام شہری سینیٹ چیئرمین فضل ہادی کے رشتہ دار تھے۔یاد رہے صوبہ ننگر ہار کے بیشتر علاقے پر طالبان اور داعش کے جنگجو قابض ہیں جبکہ یہاں آئے روز افغان فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشنز کیے جاتے ہیں۔

افغانستان

مزید :

علاقائی -