سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ میں بنوں گا، ارباب غلام رحیم

سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ میں بنوں گا، ارباب غلام رحیم

  

کراچی (سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لا نچو ں میں پیسے نکل رہے ہیں ٹوائلٹ،کچن اور باتھ روم سے بھی ڈالر نکل رہے ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں کا نام لئے بغیر کہا انکی دھوتی جھاڑو تو ڈالر نکلیں گے، جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ بنوں گا۔ اسمبلی میں جوتے کی روایت پیپلزپارٹی نے ڈالی ،آج انہیں خود جوتا دکھا دیا گیا۔ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھاصوبے میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔نصرت سحر عباسی کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے جوتا دکھا کر بالکل ٹھیک کیا، دس سال گزر گئے بینظیر بھٹو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔ سندھ میں آئندہ حکومت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگی ،جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑونگا، ٹریکٹر کا نشان جی ڈی اے کو الاٹ کیا گیا ہے۔ ٹریکٹر کے نشان سے وزیر اعلیٰ بنوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -