پُر امن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے :ایاز صادق

پُر امن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے :ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور پر امن افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے Mr. Markus Potzelسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر Mr. Martin Kobler بھی موجو د تھے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں گہرے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں جن کو طویل مدتی پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔خطے او رعالمی معاملات پر تبادلہ خیالات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہاہے۔ افغانستان میں استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس ناسور کی وجہ سے پوری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ناسور کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین قریبی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان سے متعلق بھی خصوصی نمائندے کو آگاہ کیا اور دورے کے دوران افغانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بتائیں ۔
سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

علاقائی -