ملکی تاریخ میں پہلی بارنگران وزیر اعلیٰ کیلئے بولی لگی: امیر مقام

ملکی تاریخ میں پہلی بارنگران وزیر اعلیٰ کیلئے بولی لگی: امیر مقام

  

نوشہرہ (صباح نیوز ) پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صو با ئی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملکی تا ریخ میں پہلی مر تبہ خیبر پختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے بو لی لگی ۔عمران خان اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں، پا کستان تحریک انصاف نے صو بے کو پا نچ سالہ دور اقتدار میں تبا ہی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔پھولوں کے شہر پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کیا۔آج کا یہ ورکرز کنو نشن اس کا بات کا زندہ ثبوت ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ کی حا لت ہزاروں افراد کی شر کت میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ میاں محمد نواز شریف نے جمہو ریت کو ڈی ریل نہ ہو نے کے لئے غلط فیصلے قبول کئے تا کہ ملک میں جمہو ریت چلے، ملک کے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہو نگے اور پا کستان کے عوام میاں نواز شریف کا نعرہ ووٹ کو عزت دو کو بھر پور کا میا بی دینے کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو الیکشن میں کا میاب کر ینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 26 کے امیدوار حا جی نواب خان کی رہا ئش گاہ اکبر آباد جلو زئی تحصیل پبی میں پا کستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر این اے 26 کے امیدوار حا جی نواب خان پا کستان مسلم لیگ ن ضلع نو شہرہ کے صدر صا حبزادہ محمد حمزہ پر ویز، جنرل سیکر ٹری مشیت الر حمن ،پی کے 64 کے امید وار سا جد گمر یا نی، صو با ئی ایڈ یشنل سیکر ٹری اختیار ولی خان، سا بق ایم این اے سراج محمد ا سمیت دیگر قا ئدین بھی مو جود تھے۔

مزید :

علاقائی -