اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر کونسل کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر کونسل کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر کونسل کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار راجہ عامر فاروق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور درخواست گزار راجہ آفتاب احمد کی جانب سے اے عمار سحری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کشمیر کونسل آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان تعلق کار کا واحد قانونی و آئینی طریقہ کار ہے، دنیا بھر کی پارلیمانی جمہوریت کے دو ایوان ہوتے ہیں،کشمیر کونسل آزاد کشمیر کا سینٹ ہے،آزاد کشمیر کے حوالے سے تیار کردہ آئینی مسودہ کی تیاری سے پہلے سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، مسودہ وزیراعظم کے مشیر اور سیکرٹری نے تیار کیا ہے، اس معاملے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،ترامیم سے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے سنگین مضمرات مرتب ہو سکتے ہیں، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی نگران حکومت آنے والی ہے،عدالت حکومتی نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -