مریم نواز اپنی حکومت کے باوجود گلہ کیوں کر رہی ہیں: قمرزمان کائرہ

مریم نواز اپنی حکومت کے باوجود گلہ کیوں کر رہی ہیں: قمرزمان کائرہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے اپنی حکومت کے باوجود مریم نواز گلہ کیوں کررہی ہیں ، بینظیر بھٹو نے تو سخت گرمی میں سی کلاس جیل کاٹی، پی ٹی آئی کہیں دب گئی ، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی ، جو نیا پا کستا ن بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا ہے ، الیکشن کمیشن اب ایک خود مختار ادارہ ہے، امید ہے نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گی۔میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھاالیکشن قریب ہیں اور ساری جماعتیں تیاری کررہی ہیں ،پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کیلئے جو درخواستیں آ ئیں تھی ان کیلئے انٹرویوز چل رہے ہیں۔کوشش کریں گے کل تک انٹرویوز کا عمل مکمل ہوجائے۔پی پی بھرپور طریقے سے الیکشن میں اپنا کر د ا رادا کریگی ۔ الیکشن کمیشن کوبہت سارے اختیارات دیئے گئے ہیں اب انکو ذمہ داریاں سرانجام دیناہوں گی اور امید ہے نگران حکومتیں بھی الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گی ۔انکا کہنا تھا اپنی حکومت کے باوجود مریم نواز گلہ کیوں کررہی ہیں ، حکمران تو پروٹوکول میں پیشیاں بھگتا رہے ہیں، ہمارے خلاف افتخار چوہدری جانبدار تھے۔بینظیر بھٹو نے تو گرمیوں میں سی کلاس جیل کاٹی،ہم الیکشن میں ثابت کرینگے کہ پیپلزپارٹی ہر مشکل میں اسقامت کیساتھ رہنا جانتی ہے۔ خان صاحب جو نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا، پی ٹی آئی کہیں دب گئی، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی۔ اگر کوئی زیادہ حساس معاملہ نہیں تو بتایا جائے کون سی اندرونی قوتیں الیکشن کا تعطل چا ہتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -