سوئی گیس میں جعلسازگروہ متحرک،بوگس کنکشن لگانا شروع کر دیئے

سوئی گیس میں جعلسازگروہ متحرک،بوگس کنکشن لگانا شروع کر دیئے

  

لاہور(خبرنگار) محکمہ سوئی گیس میں اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلسازگروہ کے ارکان متحرک۔ کمپیوٹرزکے پاسورڈز استعمال کر کے شہری کی درخواستوں پر بوگس طریقے سے گیس کنکشن لگانا شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے لاہور ریجن میں واقع دفاتر میں جعلسازوں کے گروہ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئے ہیں اور ان گروہ کے ارکان نے گیس کمپنی کے شعبہ سیلز میں تعینات اہلکاروں سے مبینہ طور پر سازباز کر رکھی ہے۔ جس میں گیس کمپنی کے ملازمین کمپیوٹرز کے پاسورڈز اوپن کر کے پہلے سے جمع شہریوں کی درخواستیں نکال لیتے ہیں اور ان گروہ کے ارکان کے ذریعے بوگس طریقے سے گیس کنکشن لگانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور اس گروہ کے ارکان نے ساندہ کلاں کی رہائشی منظور حسین کی بیگم کے نام سے 18-09-2008کو جمع کروائی گئی درخواست نمبر 402181574پر کسی اور شہری کے گھر گیس کنکشن فراہم کردیا ۔شہری منظور احمد کے مطابق کئی سالوں سے وہ گیس کے دفاتر میں چکر لگارہا ہے اب اسے بتایا گیا کہ آپ کی درخواست پر گیس کنکشن کسی اور کو دے دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ بل آرہاہے اور اس کا کنزیومر نمبر92430219946ہے۔ شہری کا کہنا ہے گیس حکام نے انھیں بتایا ہے یہ ایک منظم گروہ ہے جس کے اہلکاروں کے ساتھ تعلقات ہیں اور شہریوں سے بیس ہزار سے تیس ہزار روپے لیکر کنکشن فراہم کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے سیلز افسرخرم شہزاد کا کہنا ہے کہ متعدد ملز مان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے یہ گروہ جوکہ ٹیلی فون نمبر 0323-6194256سے کال کر کے جھانسہ دے کر لوٹ مار کرتا ہے، اس گروہ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -