انجمن اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام مختلف مساجد میں افطار پارٹیزکا اہتمام

انجمن اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام مختلف مساجد میں افطار پارٹیزکا اہتمام

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن اصلاح معاشرہ کے سربراہ مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی زیر سرپرستی لاہور کی مختلف مساجد میں افطار پارٹیزکا اہتمام کیاگیااس موقع پر مولانامحمدعاصم مخدوم ، مولاناحافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مولانامفتی محمد محسن ،مولاناشہبازعالم فاروقی ودیگر نے خطاب کیا،دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ آئمہ مساجد کو تعلیم بالغاں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی کتاب تعلیم بالغان اور تبدیلی نظام کا طریقہ کار ہر مسلمان مرد اور عورت کے لئے اس کا مطالعہ ضروری ہے ،اور اس کتاب کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،آئمہ مساجد اور خطباء اپنے دروس کے ذریعے مسلمانوں کو اس کتاب کی راہنمائی دیں ،انہوں نے کہاکہ تعلیم بالغاں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ 1400سال قبل امام الانبیاء خاتم الرسل نبیﷺ نے خود اس کا آغاز مسجد نبوی سے فرمایاتھا،اور فرمایاکہ علم حاصل کرناہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔

،مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی اس کتاب کے ذریعے اسلامی فقہی مسائل ،جائز وناجائز،حلال و حرام،ظلم و انصاف،اخلاق و بداخلاقی،فرائض و واجبات ،سنن و مستحبات،بدعات اور غلط رسومات اور اسلامی جمہوریت کا علم ملتاہے،یہ نصاب ہر گھر کی ضرورت ہے ،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -