خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں WWF-Pakistan کی جانب سے اپنے ہیڈ آفس میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں پر گرین آفس سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل کیا۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اس پروگرام میں اکتوبر 2017 میں شمولیت اختیار کی اور چھ ماہ کے اندر سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس وقت کے دوران خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے WWF-Pakistan ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کیا تاکہ وہ مؤثر اقدامات انجام دے سکیں جو بجلی، پانی اور کاغذجیسے وسائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرکے دفتر میں کاربن کے ا ثرات کو کم کرے۔ اس سرٹیفیکیشن کے لئے توانائی کی کھپت میں کمی، فضلہ کے انتظام کے طریقوں میں بہتر ی اور تربیتی سیشن کے ذریعے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ پر عملدرآمد کے بارے میں شعور بڑھایا گیا ۔


اس سلسلے میں کئی جدید طریقے بھی متعارف کروایے گئے۔