اسلامک رائٹرز موومنٹ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے زیراہتمام نسل نومیں فکری شعوربیدارکرنے کیلئے ’’قیام پاکستان 27 رمضان کے آئینہ میں‘‘ اس عنوان کے تحت شاندارتحریری مقابلہ کرایاجارہاہے اس تحریری مقابلہ کی ایک تعارفی تقریب میں اسلامک رائٹرزموومنٹ کے مرکزی کنونیرحفیظ چوہدری نے کہاکہ نسل نوتک اسلامی افکاراورتاریخی حقائق پہنچاناملکی ومذہبی ذمہ داری ہے۔ مجلس احراراسلام کے پریس سیکرٹری مہراظہرحسین وینس نے اسلامک رائٹرزموومنٹ کی کاوشوں کوسہراتے ہوے خوشی کااظہارکیا اسکے علاوہ محمداسامہ قاسم نے بتلایا کہ اس مقابلہ میں اول انعام 5ہزارروپے بمع کتب دوم انعام3ہزارروپے بمع کتب سوم انعام 2ہزارروپے بمع کتب اورہرشریک کواعزازی انعام سے نوازاجاے گا۔
انہوں نے مزیدبتایاکہ تقسیم انعامات کی تقریب عیدکے بعدکی جاے گی ۔مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ20 رمضان المبارک ہے۔