الیکشن میں (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا،اشرف بھٹی

الیکشن میں (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن میں (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا عوام اس جماعت کی مایو س کن کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں (ن) لیگ نے غریب عوام کی محرومیو ں میں کمی کے بجا ئے اس میں اضافہ کیا ہے عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو حکومت بنا ئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے ،حکومت کی نا اہلی اور لو ٹ مار کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے ،یوٹلیٹی بلوں اور مہنگا ئی نے عا م آدمی کا کچومر نکال دیا ہے ،لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،(ن) لیگ کا غریب عوا م کو ریلیف اور اُن کے مسائل حل نہ کر نا سیاسی دہشتگردی کے مترادف ہے ،عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر کے خون چوسا جا رہا ہے ۔


۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی مثالی ہے پیپلز پارٹی نے صوبے کی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کئے ہیں ۔