کوٹ عبدالمالک ودیگر علاقوں میں عطائی پھر متحرک

کوٹ عبدالمالک ودیگر علاقوں میں عطائی پھر متحرک

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک ، شرقپورخورد،جاوید ٹاؤن،زاہد ٹاؤن ،نوری بوری اور دیگر علاقوں میں عطائی ڈاکٹر ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے عطائیت کیخلاف محکمہ صحت کو سخت کاروائی کی ہدایت کے بعد شہر اور گردونواح میں کلینک اور منی ہسپتال بنا کر عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والے عطائیوں نے وقتی طور پر اپنا دھندا بند کر دیا تھا اور بورڈ اتار لیے تھے تاہم محکمہ صحت کی طرف سے چھاپوں اور کاروائیوں میں کمی آنے پر عطائی دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں کلینک گھروں میں شفٹ کر لیے گئے ہیں کئی کلینک سورج غروب ہونے کے بعد کھلتے ہیں اور باہر کلینک کا بورڈ آویزاں نہیں کیا جاتا ۔بعض نان کوالیفائیڈ ڈسپنسرز نے ایم ۔بی ۔بی ۔ایس ڈاکٹروں کے ناموں کے بورڈ نصب کر رکھے ہیں میڈیکل سٹور ز پر بھی مریضوں کو انجکشن بھی لگائی جاتے ہیں ڈی۔ڈی۔او۔ایچ فیروز والہ کی طرف سے چند علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف چھاپوں اورکاروائیوں کا عمل چند روز تک جاری رہا لیکن اس کے بعد عطائی ڈاکٹروں نے اپنا کام از سر نو شروع کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عطائیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -