کوٹ عبدالمالک کے مکینوں کا لاہور کیلئے سپیڈو بس چلانے کا مطالبہ

کوٹ عبدالمالک کے مکینوں کا لاہور کیلئے سپیڈو بس چلانے کا مطالبہ

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک سے بھی لاہور کیلئے سپیڈو بس چلائی جائے ،علاقہ کی سماجی فلاحی تنظیموں کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کوٹ عبدالمالک ،شرقپورخورد،جاوید ٹاؤن ،فضل پورہ،کے علاوہ درجنوں نواحی آبادیوں کے لاکھوں شہریوں نے کہا ہے کہ ہمیں لاہور جانے کے لیے موٹر سائیکل رکشہ پر سفر کرنا پڑتا ہے جو 30روپے سے 40روپے تک فی سواری کرایہ لیتے ہیں اور موٹر سائیکل رکشہ کوئی محفوظ سواری نہیں ہے ان کے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔لوہاری گیٹ سے کوٹ عبدالمالک تک سپیڈو بس چلائی جائے ۔ علاقہ کی سماجی و فلاحی تنظیموں نے نگران وزیر اعلیٰ ،کمشنر لاہور اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیڈو بس کو کوٹ عبدالمالک سے بھی چلایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -