اوبر پاکستان کی کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری قائم

اوبر پاکستان کی کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری قائم

  

لاہور(پ ر)عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر بلا رکاوٹ رائیڈرز اور ڈرائیورز کا رابطہ قائم کرتی ہے۔اوبر اور کاشف فاؤنڈیشن نے ڈرائیور پارٹنرز کو غیر مناسب صورت حال اور سلوک سے بچنے کے لیے تربیتی پروگرام کے لیے شراکت قائم کر لی۔ٹریننگ کا عنوان Dignity at Work"" جو کہ کسی قسم کے بھی ہراساں ہونے کے واقعات سے بچنے کے لیے اوبر کے عالمی اقدامات کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جنرل مینیجر ، اوبر پاکستان ، سفی شاہ نے کہا " اوبردوسال سے پاکستان میں اپنی ایپ کی لانچ کے بعدمسلسل رائیڈرز اور ڈرائیورزکی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ، ہم اس طرح سے محفوظ اور قابل اعتماد رائیڈز فراہم کررہے ہیں ۔جو پہلے ممکن نہیں تھا، کمیونٹی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا "کاشف فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ شراکت ہراساں کرنے اور حملوں کی روک تھام کے لئے ہمار ے عالمی عزم پر سننے، سیکھنے، تعاون اور تعمیر کرنے میں مدد ملتی فراہم کر یگی۔ہم نئی ٹیکنالوجی اور ایسی سماجی شراکت داریوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گے جو نہ صرف ان سب لوگوں کی حفاظت میں حصہ لیں جو ایپ کو استعمال کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ''

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -