گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا ،شاہد صدیق

گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا ،شاہد صدیق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا حکومت کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میں افطار پار ٹی میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ماہ مقد س میں بھی لو ڈ شیڈ نگ کا ہو نا حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے ن لیگ کا پا نچ سا لہ دور اقتدار مہنگائی ‘ بے روز گار ی ‘ ناکے اور فا قو ں کے علاوہ کچھ نہیں انہو ں نے کہاکہ نااہل نواز شریف سزاؤں سے بچنے کیلئے تماشے کررہے ہیں، نااہل سمجھتا ہے فوج کو بدنام کرنے سے غیر ملکی مدد ملے گی۔مگر یہ ان کی خام خیالی ہے، نااہل کا ٹھکانہ جیل اور انجام عبرتناک رسوائی ہے۔

نواز شریف کے جھوٹے ہونے پر عدالت نے مہر لگا دی،ان کے کسی الزام کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار ساڑھے چار سالوں میں بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوؤں پر انحصار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -