حکمرانوں نے طویل دور حکومت میں بھی عوام کو پانی فراہم نہ کیا، نصیر احمد

حکمرانوں نے طویل دور حکومت میں بھی عوام کو پانی فراہم نہ کیا، نصیر احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، ابو ہاشمی، اختر شاہ، یاسمین فاروق، محمد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں چیراسی سے لیکر اعلیٰ آفیسر تک کرپشن میں ملوث رہے ہیں مسلم لیگ ن عرصہ 10سال سے مسلسل اور سابق ادوار ملا کر 35 سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں لیکن پنجاب میں صاف پانی مہیا نہیں کر سکتے صاف پانی کی کمپنی بنا کر اس میں ایم پی اے اور ان کے عزیز و اقارب کو لاکھوں روپے تنخواہ میں بھرتی کیا گیا اور مہنگے داموں فرنیچر کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی خریدی گئی لیکن صاف پانی کا ایک قطرہ بھی عوام کو میسر نہ آ سکا۔ وزیر اعلیٰ کے داماد سمیت دیگر رشتہ داروں نے اپنے پلازے ڈبل کرایہ پر چڑھا کر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے نیب کی تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے ڈکار لیے گئے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف مسلسل الاگ راپ رہے ہیں کہ پنجاب میں کوئی کرپشن نہ ہوئی ہے صاف پانی میسر نہ ہونے سے اب تک صرف لاہور کے لاکھوں شہری ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں؂

اور لاکھوں موت کے منہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت کے خلاف ووٹ کا استعمال کر کے انہیں الیکشن میں مسترد کر دیں گے کیونکہ عوام ان کا بھیانک چہرہ پہچان چکے ہیں انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ صاف پانی سکینڈل کا الیکشن سے پہلے فیصلہ کریں تاکہ کرپٹ افراد اقتدار میں نہ آ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -