حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ،عاطف رفیق

حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ،عاطف رفیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ صدر چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ اس وقت حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام (ن) لیگ کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور جن منصوبوں کا پہلے افتتاح ہو چکا ہے ان کے دوبارہ فیتے کاٹے جارہے ہیں اور اس کی آڑ میں در حقیقت سرکاری اخراجات پر ’’ناکام لیگ‘‘ کی انتخابی مہم بھی چلائی جا رہی ہے عوام کی خوشحالی کے دعوے تو بڑے کئے گئے لیکن عوام اب بھی ان کی وجہ سے بے یارو مدد گار جیسی زندگی بسر کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -