عوام عمران کی قیادت میں اب نیا پاکستان چاہتے ہیں،عثمان حمزہ

عوام عمران کی قیادت میں اب نیا پاکستان چاہتے ہیں،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور ان کے سو نکاتی انقلابی پروگرام کی وجہ سے اس وقت تحریک انصاف ملک بھر کے عوام کے لئے ایک مضبوط امید کی کرن بن چکی ہے اور عوام عمران خان کی قیادت میں اب نیا پاکستان چاہتے ہیں مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفز دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پانچ سالہ دور میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں۔

حکمران اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ عوام اب ملک دشمنوں کو ہر محاذپر نشانہ عبر ت بنادیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -