شمالی کوریا جلد اسلحے کے ذخائر ختم کرے: امریکہ ، جاپان
واشنگٹن/ٹوکیو(آئی این پی)امریکہ و جاپان کی خواہش ہے کہ شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کر دے، پیونگ یانگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور جاپان چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کر دے۔ وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے اس موضوع پر ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ پیونگ یانگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔ شمالی کوریا نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک جوہری تجرباتی مرکز کو منہدم کر دیا تھا۔ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما ان ممکنہ طور پر بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔