راؤ انوار کو جیل منتقل کیا جائے ، نقیب اللہ کے والدکی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

راؤ انوار کو جیل منتقل کیا جائے ، نقیب اللہ کے والدکی سندھ ہائیکورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق سینئر سرنٹنڈنٹ پولیس راؤ انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس پر سماعت(آج) بدھ کو ہوگی۔ منگل کو نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے موقف اختیار کیا کہ را ؤ انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھنا غیرقانونی ہے۔محمد خان محسود نے را ؤانوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے استدعا کی کہ سابق ایس ایس پی کو جیل منتقل کیا جائے۔ درخواست پر سماعت(آج) بدھ کو ہو گی ۔سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ میں نقیب کو بھول سکتا ہوں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتا ہوں، را ؤ انوار طاقتور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ نقیب کو بھول سکتے ہیں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر را ؤ انوار طاقتور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت را ؤ انوار کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
نقیب اللہ کیس

مزید :

علاقائی -