ہسپتال ملازمین کے انتظامی کنٹرول پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس

ہسپتال ملازمین کے انتظامی کنٹرول پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں کے ملازمین کا انتظامی کنٹرول ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیوں کو دینے کے خلاف درخواستوں پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔عدالت نے یہ حکم تنویر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر پر جاری کیا ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے تنویر احمد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کے وکیل نے نشان دہی کی کہ پوسٹنگ،ٹرانسفرز اور دیگر معاملات کا اختیار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزاروں کے خلاف انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سیکرٹری صحت کو نوٹس

مزید :

علاقائی -