غیر قانونی پلازوں کی تعمیر برداشت نہیں کریں گے،جسٹس علی اکبر قریشی

غیر قانونی پلازوں کی تعمیر برداشت نہیں کریں گے،جسٹس علی اکبر قریشی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر میں عدالتی حکم کے باوجود پلازوں کی غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور،ڈی سی لاہور اور ایڈیشنل سیکرٹری کو طلب کرلیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی والڈ سٹی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم بے بس ہیں بغیر پولیس فورس کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانا ممکن نہیں،جب پلازوں کی تعمیر بند کروانے سرکاری ملازم جاتے ہیں تو ان پر تشدد کیاجا تا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالتی حکم پر عمل درآمد میں خلل ڈالے اس کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جائیں عدالتی حکم عدولی برداشت نہیں کی جائے گی اورغیر قانونی پلازوں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ج سی سی پی او لاہور،ڈی سی لاہور اور ایڈیشنل سیکرٹری کو طلب کرلیا ہے۔

جسٹس علی اکبر

مزید :

علاقائی -