پارلیمنٹ ملک کا سب سے طاقتور ادارہ‘ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پارلیمنٹ ملک کا سب سے طاقتور ادارہ‘ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ،درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ریاست منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیار کا استعمال کرتی ہے۔فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ریاست اپنی اختیارات کا استعمال عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے،ججوں اور فوج کو احتساب کے دائرے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے اور یہ امتیازی سلوک ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق کہ کوئی بھی شخص اپنے مقدمہ میں خود جج نہیں ہو سکتا، اس لئے پارلیمان کو ملک طاقتور ادارہ قرار دیا جائے ۔

پارلیمنٹ

مزید :

علاقائی -