لاہورہائیکورٹ نے شعیب صدیقی کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مستردکر دی

لاہورہائیکورٹ نے شعیب صدیقی کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مستردکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی حلقہ بندی کے خلاف دائردرخواست کوناقابل سماعت قراردے کر مستردکردیا ۔درخواست گزار ایم پی اے شعیب صدیقی نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے 20 اپریل کو پی پی 157 اور پی پی 161 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا،الیکشن کمشن نیجغرافیائی لحاظ کے برعکس حلقے کو تقسیم کیا جبکہ حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو بھی دور نہیں کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمشن کی جانب سے پی پی 157اور161کی حلقہ بندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
درخواست مسترد

Back to Co

مزید :

علاقائی -