خاتون اہلکار کی تبادلے کے خلاف دائردرخواست مسترد

خاتون اہلکار کی تبادلے کے خلاف دائردرخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریسکیو آفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کر نے والی خاتون اہلکار کی تبادلے کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر محفوظ کیا گیافیصلہ سنایا ہے ،فاضل جج نے قرار دیا ہے کہ درخواست ناقابل پیش رفت ہے اور اس لئے اس پر کارروائی نہیں کی جاسکتی، ریسکیو اہلکار صائمہ جاوید نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا تھا اور درخواست میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے افسر کے ایما پر ڈی جی ریسیکیو نے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ نئی تعیناتی کا مقام گھر سے خاصا دور ہے اس لئے انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تبادلے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست مسترد

مزید :

علاقائی -