توہین عدالت کیس، قصور کے ایم این اے، ایم پی اے اور ڈی پی اوسمیت 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند

توہین عدالت کیس، قصور کے ایم این اے، ایم پی اے اور ڈی پی اوسمیت 3 گواہوں کی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس ملوث قصور کے ایم این اے، ایم پی اے اور ڈی پی او قصور سمیت 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کر لی ہیں ،عدالت نے سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کوبیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پرنامزد ملزمان ایم این اے وسیم اختر,ایم پی اے نعیم صفدر،چیئرمین بلدیہ قصور ایاز خان، وائس چیئرمین احمد لطیف اپنے وکیل سید فرہادعلی شاہ کے ہمراہ پیش ہوئے،دوملزمان ناصرخان اورجمیل خان کوہتھکڑیوں لگا کر عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت کے روبرو ڈی پی او قصور زاہد مروت سمیت 3گواہوں نے بیانات قلمبندکرائے،عدالت کی جانب سے مقرر پراسکیوٹرشان گل نے بیانات قلمبند کرائے،عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342کے تحت ملزمان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے انہیں یکم جون کو طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -