سانحہ ماڈل ٹاؤن،شریف برادران اور دوسروں کی طلبی کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن،شریف برادران اور دوسروں کی طلبی کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں میاں محمدنوازشریف ،میاں شہبازشریف،رانا ثناء اللہ سمیت دیگرکی طلبی کی سماعت بغیرکسی کارروائی جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پیش نہ ہوئے جس کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ، عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دلائل کے لئے طلب کررکھاتھا ، عدالت عالیہ کے 3رکنی فل بنچ نے ایف آئی آرز کا پولیس ریکارڈ،سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن،شہداء اور زخمی افراد کی تفصیلات طلب کررکھی تھیں جبکہ عوامی تحریک اور مشتاق احمد سکھیرا کے وکلاء پہلے ہی دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
کارروائی ملتوی

مزید :

علاقائی -