رمضان المبارک میں مہنگائی ‘ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

رمضان المبارک میں مہنگائی ‘ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورذخیرہ اندوزی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر دیں۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں نشاندہی کی کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور زخیرہ اندوزی میں اضافہ ہو گیا ہے ، درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور زخیرہ اندوزی کرنے والا مافیا سرگرم ہے اور حکومت اس کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔دریں اثناء درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ اپنی ایک اور درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ رجوع

مزید :

علاقائی -