حکومت آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،سرتاج عزیز

حکومت آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (آئی این پی ) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، یہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنے میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

معاون ثابت ہو گی،حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، پانچ سالہ دور حکومت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے شعبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس سے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گی، پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام اور سماجی شعبے کی بہتری کے لے حکومت دن رات کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبوں کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جس کی بدولت ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

سرتاج عزیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -