عدلیہ مخالف مظاہرین کیخلاف مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست پر نوٹس

عدلیہ مخالف مظاہرین کیخلاف مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ اسی مقدمہ کے ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کے بارے میں الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے ملزموں میں شامل احمد لطیف نے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو شامل کرنے اقدام کو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنا بلاجواز ہے، عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے الگ درخواست پر سماعت کے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست پر 31 مئی تک نوٹس جاری کر دیئے جبکہ عبوری ضمانتوں میں بھی 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

درخواست پر نوٹس

مزید :

علاقائی -