میپکو کے 250فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع، نظام زندگی مفلوج

میپکو کے 250فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع، نظام زندگی مفلوج

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کی طلب 21ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گئی ‘شارٹ فال4500میگا واٹ تک پہنچ گیا۔بجلی کا بحران بد ترین ہو گیا۔ میپکو کے 250فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی جبکہ گزشتہ روز لوڈ مینجمنٹ کی بنا پر 57فیڈرز کو بند کر دیا گیا۔ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں 4500میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ بجلی کی طلب 21ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ۔قومی گرڈ سٹیشن سے این ٹی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ڈی سی 16500میگا واٹ بجلی حاصل کر رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مز ید بڑھنے کے امکانات ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت توانائی کی طرف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لوڈمینجمنٹ کرکے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھائیں ۔اس حوالے سے بجلی کمپنیوں کو صارفین کو آگاہی دینے کیلئے مساجد میں اعلانات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔بجلی کمپنیوں کے پاو رڈسپیچ سنٹرزکو لوڈمینجمنٹ کے شیڈول پر عملدرآمد کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔اس صورتحال پر پریشان حال صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -