میپکو رحیم ریار خان سرکل بھونچال، ایس ای سمیت تمام ایگزیکٹو انجینئرز عہدوں سے فارغ

میپکو رحیم ریار خان سرکل بھونچال، ایس ای سمیت تمام ایگزیکٹو انجینئرز عہدوں ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو رحیم یار خان سرکل میں بھونچال آگیا ‘ ایس ای سمیت تمام ایگزیکٹو انجینئر ز عہدوں سے فارغ کر دئیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے انتظامی بنیادوں پر سپریٹنڈنگ انجینئررحیم یار خان سرکل سمیت زیر انتظام ڈویژنوں کے تمام ایگزیکٹوانجینئرز کو عہدوں سے ہٹادیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔سپریٹنڈنگ انجینئررحیم یار خان سرکل محمد(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

افضل ندیم،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکوڈویژن رحیم یار خان شہزادحبیب گل،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن صادق آبادعبدالعزیزشیخ،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن لیاقت پورمحمد حیات ٹنیو اور ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن خانپورفیاض قربان کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا میپکو رحیم یار خان کے تمام افسران کو عہدوں سے فارغ کئے جانے پر میپکو ریجن کے تمام افسران میں کھلبلی مچ گئی اور وہ ایک دوسرے کو فون کرکے معلوم کرتے رہے اور انہیں اپنی فکر پڑ گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -