حکومت نے بجٹ میں ریلیف نہ دیکر عوام دشمنی کی‘ طارق بشیر چیمہ

حکومت نے بجٹ میں ریلیف نہ دیکر عوام دشمنی کی‘ طارق بشیر چیمہ

  

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) 25جولائی کو چوروں اور لٹیروں کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔ شریف برادران نے ہر دور میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا،اب بھی خزانہ خالی کرکے ملک کو مقروض کرکے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

نے گزشتہ روز ق لیگی رہنما چودھری مشتاق الٰہی چک نمبر 140ڈی بی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف نہ دے کر عوام سے دشمنی کی۔ بجٹ میں عام آدمی کیلئے کچھ نظر نہیں آیا ، ن لیگ کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو پسماندگی میں دھکیل دیا۔خطہ اس وقت نازک اور مشکل ترین حالات سے دوچار ہے،پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کرکے اپنا سامان باندھ لیا ہے۔ ق لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے اندازہ کر لینا چاہیے کہ الیکشن میں کامیاب ہوکر ق لیگ حکومت بنائے گی اور سیاسی شعبدہ بازوں کی منفی سیاست کا خاتمہ کرے گی ۔ندیم ارشاد چودھری ،چودھری زاہد سلیم چیمہ،حاجی افضل نمبردار،نعیم ارشاد چودھری ،کونسلر چودھری عمران اصغر،حاجی عابد سندھو،چودھری شفیق سدھو، بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -