سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے قانون منظور

سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے قانون منظور

  

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی مجلس شوری ٰنے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق کے قانون منظور کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شاہی فرمان کی روشنی میں جنسی ہراسانی کے خلاف قانون کا مسودہ تیارکیا تھا، 8 شقوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پرمشتمل قانون کا مقصد ہراسانی کے واقعات کی روک تھام، شخصی آزادی کویقینی بنانا، ہراسانی میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانا اوراس جرم کے شکارافراد کوتحفظ کی فراہمی ہے۔قانون کے تحت جنسی ہراسانی کا شکار فرد اوراس کی نشاندہی کرنے والے کی شناخت کوخفیہ رکھا جائے گا۔ جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو کم ازکم دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں میں کوئی ایک ہو سکتی ہے۔ واقعے کی نوعیت کے پیش نظر قید کی سزا زیادہ سے زیادہ 5 برس جب کہ جرمانے کی رقم 3 لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -