لودھراں میں انتخابی جوڑ توڑ شروع سابق ایم پی اے رفیع الدین شاہ شہید کانجو گروپ میں شامل

لودھراں میں انتخابی جوڑ توڑ شروع سابق ایم پی اے رفیع الدین شاہ شہید کانجو ...

  

لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن)لودھراں میں انتخابی جوڑ توڑ شروع، گزشتہ کئی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

روز سے پی ٹی آئی اور شہید کانجو گروپ میں سابق ایم پی اے سید رفیع الدین شاہ کو اپنے ساتھ ملانے کی رسہ کشی کا کھیل انجام کو پہنچ گیا ہے۔سید رفیع الدین اپنے پورے خاندان اور سپورٹرز کے ساتھ شہید کانجو گروپ میں ایک بار پھر سے شامل ہوگئے۔گزشتہ روز سابق ایم پی اے سید اکبر علی شاہ کے ڈیرے مہر آباد شریف پر سابق ایم این اے صدیق بلوچ، امیر جھنڈیر، رفیع الدین شاہ، ولایت حسین شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی لودھراں شیخ افتخار الدین تاری، وائس چیئرمین منظور ارائیں اور سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اکبر علی شاہ نے کہا کہ ہم سال 2002ء میں جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں ہیں اور سید رفیع الدین شاہ حلقہ 228 لودھراں سے صدیق خان بلوچ کے تشکیل کردہ پینل میں امیدوار ہونگے۔سابق ایم این صدیق بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں مہرآباد کے سید خاندان اور خصوصاً سید اکبر علی شاہ اور سید رفیع الدین شاہ کا ممنون ہوں۔ہم سب شہید کانجو گروپ میں متحد ہیں اور ہمارے لیڈر عبدالرحمن کانجو گروپ کے حوالے سے جو بھی فیصلے کریں گے وہ ہمیں منظور ہونگے پریس کانفرنس میں مہرآباد کی سید فیملی کے تمام اکابرین اور معززین علاقہ کی بھاری تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -