بوسیدہ سیوریج لائنیں‘ کراؤن فیلیئر کے بڑھتے واقعات‘ شہریوں کی زندگی کو خطرات

بوسیدہ سیوریج لائنیں‘ کراؤن فیلیئر کے بڑھتے واقعات‘ شہریوں کی زندگی کو ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان میں سیوریج لائنیں بوسید ہ ہونے کے باعث(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کراؤن فیلیئر کے واقعات بڑھ گئے ۔کراؤن فیلیئر کے مزید واقعات ہونے کے خدشے پر عوام کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں واسا کی سیوریج لائنیں اس قدر بوسیدہ ہو چکی ہیں کہ کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل خواتین یونیورسٹی کی بس وہاڑی روڈ نز د ممتاز آباد کراؤن فیلیئر کے باعث دھنس گئی تھی۔ کچھ روز قبل سورج میانی میں کراؤن فیلیئر کے باعث فیڈر بس مکمل دھنس گئی تھی جس پر شدید نقصان ہواتھا ۔ اس کے علاوہ بھی جگہ جگہ کراؤن فیلیئر کے پے درپے واقعات ہو چکے ہیں ۔ اس صورتحال میں شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرت لاحق ہو چکے ہیں۔ شہری خوفزدہ ہیں کہ نجانے کب کوئی سڑک دھنس جائے اور حادثہ جان لیوا ثابت ہوجائے۔ دریں اثنا نواں شہر چوک پر کراؤن فیلیئر تاحال ٹھیک نہیں ہو سکا ۔ شہریوں نے صورتحال پر واسا حکام اور ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -