ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے اڑھائی کروڑ بجلی صارفین کا ڈیٹا نادرا کو فراہم
ملتان (سٹاف رپورٹر) پاور ڈویژن نے ملک بھر کے اڑھائی کروڑ بجلی صارفین کا ڈیٹا نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کو فراہم کردیا ہے۔ بجلی صارفین کے متعلق مکمل (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
معلومات اور تفصیلات فراہم کرنے کا مقصد ایسے افراد کا تعین کرنا ہے۔ جن کی آمدنی قابل ٹیکس ہے اور اب تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے چند روز قبل وفاقی وزیر توانائی کو خط ارسال کیا تھا جس میں صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ اس طرح اب بڑی تعداد میں مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔