ٹرانسفارمر دھماکہ:میپکو ہیڈ کوارٹر ز میں ڈیڑھ گھنٹہ بجلی بند
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ہیڈکوارٹر ز ،ملتان سرکل ،کمرشل ڈائریکٹوریٹ سمیت خانیوال روڈ پر واقع دفاترڈیڑھ گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔ میپکو ملتان سرکل کے سوئچ بورڈ میں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے دوران ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہونے سے بجلی غائب ہوئی۔ وحدت کالونی فیڈر کا جمپر نکل جانے سے تمام میپکو دفاتر بجلی سے محروم ہوگئے۔ کام میں تعطل پیش آیا۔ روزہ دار افسروں اور ملازمین کا شدید گرمی سے برا حال ہوگیا۔ اڑھائی بجے تک بجلی بحال نہ ہونے پر افسروں اور ملازمین نے دفاتر چھوڑدئیے۔ دفتری اوقات کے خاتمے کے بعد بھی سرکاری امور انجام دینے والے افسروں اور ملازمین کا بجلی کے بغیر شدید گرمی میں دفاتر میں بیٹھنا بحال ہوگیا۔ منگل کے روز ہونے والی بجلی بندش کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ٹرانسفارمر دھماکہ