صنعتوں کے بجلی بلوں میں 3روپے یونٹ سبسڈی میں توسیع کا فیصلہ

صنعتوں کے بجلی بلوں میں 3روپے یونٹ سبسڈی میں توسیع کا فیصلہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزیراعظم انڈسٹریل ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کو بجلی کے بلوں میں تین روپے فی یونٹ کی سبسڈی میں آئندہ تین ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ڈیمانڈ پر کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 7 جون 2017ء کو صنعتی انڈسٹریل کیلئے 3 روپے فی یونٹ سبسڈی کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نے اس سبسڈی کو وزیر اعظم انڈسٹریل ریلیف پیکج قرار (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

دے دیا اوربلوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3 روپے فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جاتی رہی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبے کے باوجود اس سبسڈی کو ریگولر بنیادوں پر بجلی کی قیمت میں کمی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -