کبیروالا: آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم‘ فوری رپورٹ کا حکم

کبیروالا: آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم‘ فوری رپورٹ کا حکم

  

کبیروالا(نا مہ نگار) گزشتہ روزشہر کے مرکزی تجارتی مرکز مین بازار میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دکانوں میں مبینہ بارود میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جسکی خبروں کی اشاعت کے بعد اعلیٰ پو لیس حکام نے نوٹس لیتے سینئر انسپکٹر مہر منظور احمد مٹ کی قیادت میں سب انسپکٹر قمر ضیا ء ڈاہا کی قائم کمیٹی نے گزشتہ روز موقع پر پہنچ کر تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمو نہ جات حاصل کرتے تجزیے کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔انکوائری دبانے کیلئے مقامی تاجر رہنماؤں سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات بھی وقوعہ کو حادثا تی رنگ دلوانے اور وقعہ کے دکانوں میں آتشبا زی کاسامان اور بارود ،پٹاخے رکھنے کے مرتکب مبینہ دکاندارں کو بچانے کیلئے متحرک ہو چکی اور گواہان پر دباؤ ڈالتے انہیں’’ چپ‘‘ رہنے کا کہا جارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -