غیرت کے نام پر دوہرا قتل‘ نامعلوم رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

غیرت کے نام پر دوہرا قتل‘ نامعلوم رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

  

ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ الپہ نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث نامعلوم رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ٰتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الپہ کے سب انسپکٹر نے تحریر دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 28مئی 2018ء تقریباً رات 10بجے گشت و پڑتال جرائم (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کررہا تھا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مکان ازاں نذر حسین ولد اللہ یار سکنہ بستی بوسن ہتھاڑ سے دوفائر کی آوازیں آئیں تو وہاں پہنچا تو مکان کاٰ دروازہ کھلا ہوا تھا۔ بجلی کے بلب کی روشنی میں صدر دروازہ کے سامنے والا کمرہ میں دیکھا تو ایک لڑکی 15/16 سالہ ثناء بی بی دختر نذر حسین اور ایک لڑکا 16/17سالہ شان ولد امام بخش خون میں لت پت ایک ہی بیڈ پر نعشیں پڑی تھیں اور فائرنگ کی آوازیں سن کر دیگر بھی آگئے۔ خفیہ معلومات سے معلوم ہوا کہ ثناء اور شان کا آپس میں ناجائز تعلقات تھے جبکہ ثناء کا والد سعودی عرب میں کام کرتا ہے۔ قوی یقین ہے کہ نذر حسین (والد مقتولہ) کے قریبی رشتے داروں نے غیرت کے نام پر ثناء اور شان کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کردیا ہے جس پر نامعلوم رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -