گلگشت میں ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار خواتین کو ہراساں کرنے لگے

گلگشت میں ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار خواتین کو ہراساں کرنے لگے

  

ملتان(وقائع نگار) ملتان کے پوش علاقہ گلگشت کالونی علاقہ غیر میں تبدیل ہونے لگا. آئے دن ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار خواتین کو ہراساں کرنے اور کھلے عام چھیڑ چھاڑ کرنے لگے. علاقہ کی خواتین گھروں سے اکیلے نکلنے سے خوفزدہ رہنے لگیں. گلیاں سنسان ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آسانی کے ساتھ خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے نکل جاتے ہیں. ملتان پولیس اور ڈولفن فورس کی جانب سے موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے دن بھر اور سرشام گلیاں سنسان ہونے کی وجہ سے خواتین کو حراسان کرنے والے پوری آزادی سے قوم کی عزتوں کو مجروح کرنے میں مگن. اہل علاقہ نے آر پی او ملتان محمد ادریس احمد اور سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگشت کے علاقہ میں پولیس اور ڈولفن فورس کے گشت کو موثر بنایا جائے تاکہ علاقہ سے ہیلمٹ پوش موٹرسائیکل سواروں کی دہشت کم ہوسکے.

ہراساں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -