ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاک بھارت سرحد پر صورتحال بہتر بنانے ، سیز فائر معاہدہ کی پابندی پر اتفاق

ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاک بھارت سرحد پر صورتحال بہتر بنانے ، ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں سرحد پر صورتحال بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پا ک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اور دوران گفتگو دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤ نڈ ری کی موجودہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے مخلصانہ اقدامات پر اتفاق کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سرحد کیساتھ رہنے والے شہریوں کومشکلات سے بچانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ڈی جی ایم اوز کی گفتگو میں 2003 میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور سیزفائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں جانب سے سیز فائر پر عمل در آمد پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ ہر صورت 2003کے سیز فائر معاہدے کی پابندی کی جائے گی اور امن یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر کمانڈزر کی سطح پر فلیگ میٹنگز جاری رکھنے اور تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاک بھارت اتفاق

Back to

مزید :

صفحہ اول -