ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستا آٹا کی فروخت شروع

ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستا آٹا کی فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت کے سستا آٹا (سبز تھیلا) کی ملتان ریجن کے86 یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی فروخت شروع کردی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
گئی ہے۔شہریوں کو 10 کلو گرام آٹے کا سبز تھیلا 250 روپے میں دستیاب ہوگا۔ صوبائی حکومت کے سستا آٹاکی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ریجن بھر کے سٹوروں پر وافر مقدار میں سٹاک پہنچا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیاء کی قلت کی شکایات کو ختم کرتے ہوئے وافر مقدار میں سامان ملتان ریجن سمیت زون کے تمام سٹورز پر فراہم کردیا ہے۔جن میں چکی کا بیسن، دالیں، چاول ، مشروبات، گھی ، آئل سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ زونل منیجر ملتان طاہر تگہ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے رمضان المبارک کے آغاز میں سٹوروں پر اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم اب یوٹیلٹی سٹورز پرتمام اشیائے ضرورت مکمل طور پر ڈسپلے کردی گئی ہیں۔اشیاء کی دستیابی ، کوالٹی اور سبسڈی ریٹس کی چیکنگ کیلیے ہیڈ آفس ، زونل اور ریجنل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز