حلقہ بندیاں منسوخ ،اضلاع کی تعداد کے بارے میں متضاد خبریں

حلقہ بندیاں منسوخ ،اضلاع کی تعداد کے بارے میں متضاد خبریں

  

اسلام آباد)مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے حلقہ بندیوں کو منسوخ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر متضاد خبر یں چلتی رہیں ۔ نیوز ا یجنسیوں نے 8اضلاع میں حلقہ بندیاں منسو خ کرنے کی خبر جاری کی ۔ جبکہ جیو نیوز پہلے 8اضلاع میں حلقہ بندیاں منسوخ ہو نے بعدازاں 4اضلاع کی حلقہ بندیا ں منسوخ ہونے کی خبر نشر کرتا رہا ۔ ایکسپریس نیوز اور اور ڈان نیوز نے چار اضلاع میں حلقہ بندیاں منسوخ اور پانچ اضلاع کے بارے میں فیصلہ محفوظ جبکہ دنیا نیوز نے آٹھ اضلاع میں حلقہ بندیاں منسوخ ہونے کی خبر چلائی۔

متضاد خبریں

مزید :

صفحہ اول -