نشتر ہسپتال: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت‘ مریضہ چل بسی

نشتر ہسپتال: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت‘ مریضہ چل بسی

  

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں گیسٹرو انٹرائٹس میں مبتلا 24سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بتایا جاتا ہے کہ کلمہ چوک ملتان کی رہائشی 24سالہ نبیشہ کو گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد دی گئی مگر حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو وارڈ میں ریفر کیا گیا مگر پانچ گھنٹے تک ڈیوٹی ڈاکٹروں نے اس مریضہ کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل نہیں کیا اور مریضہ ایمرجنسی وارڈ میں فوت ہوگئی جبکہ نشتر ہسپتال انظامیہ کے مطابق متوفیہ کو ایمرجنسی وارڈ میں بھرپور طبی امداد دی گئی مگر اس کی حالت بہت خراب تھی۔ ڈاکٹروں پر غفلت یا آئی سی یو وارڈ میں شفٹ نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔

نشتر ہسپتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -