قومی خزانے میں بدیانتی نے شریف فیملی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا : فواد چودھری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف اپنے بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی وجہ سے کٹہرے میں نہیں بلکہ نواز شریف ان کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ یہ کہنا قطعی طور پر غلط ہے کہ مریم نواز اس لیے کٹہرے میں ہیں تاکہ نواز شریف کو جھکایا جاسکے، مریم نواز اس وجہ سے کٹہرے میں ہیں کہ انہوں نے اور ان کے والد نے پاکستان کے خزانے کو جو ان کے پاس امانت تھی اس میں بددیانتی کی۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ مریم نواز نے عدالت میں 22 ڈیڈ جمع کرائیں جو تمام جعلی تھیں، اگر سپریم کورٹ لحاظ نہ کرتی اور عام آدمی پر جو قانون لاگو ہوتا ہے وہی مریم نواز پر لاگو ہوتا تو وہ سات سال کی جیل کاٹ رہی ہوتیں۔
فواد چودھری