لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل ، حافظ میاں نعمان کی نیب میں پیشی

لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل ، حافظ میاں نعمان کی نیب میں پیشی

  

لاہور ( خبر نگار)لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں کمپنی کے سابق چیئرمین اور سابق لیگی ایم پی اے حافظ میاں نعمان نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں حافظ میاں نعمان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ جس پر انہوں نے پیش ہو کر تقریباً دو گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعمان نے کہا کہ نواز شریف نے 76 مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہو کر ریکارڈ قائم کیا ہے لہٰذانیب احتساب ضرور کرے لیکن احتساب بلاتفریق ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب ٹیم کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جوابات بھی جلد جمع کرا دوں گا ۔

حافظ نعمان/پیشی

مزید :

صفحہ اول -