پی ٹی آئی کا نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے عبداللہ حسین ہارون کا نام تجویز

پی ٹی آئی کا نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے عبداللہ حسین ہارون کا نام تجویز

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سندھ نے نگران وزیراعلی کیلئے تیسرا نام پیش کردیا ، ڈاکٹرعارف علوی نے خواجہ اظہارالحسن کو حسین عبداللہ ہارون کا نام تجویز کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عبداللہ حسین ہارون ایک قابل تعریف انسان ہیں جن کے کردار پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا اور ہم امید کرتے ہیں کہ عبداللہ حسین ہارون کو اگر نگران وزیرا علی بنایا گیا تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دیں گے اور سندھ کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ مل کر عبداللہ حسین ہارون کے نام پر اتفاق کریں ۔ قبل ازیں تحریک انصاف سندھ کے نگران وزیراعلی کیلئے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن اورجسٹس امیرہانی کا نام تجویز کرچکی ہے۔

پی ٹی آئی/عبداللہ ہارون

مزید :

صفحہ اول -