احتساب کی بلا تفریق جاری پالیسی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے : چیئر مین نیب

احتساب کی بلا تفریق جاری پالیسی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے : چیئر ...

  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ’’ احتساب سب کیلئے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی گزشتہ7 ماہ کی کارکردگی سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ بلا تفریق احتساب کی پالیسی پر عمل کررہا ہے جو کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے اور پوری قوم نے نیب کے عملی اقدامات کو سراہا ہے جبکہ قوم نیب کے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز اقدامات بارآور ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کراچی ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کراچی نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جامشورو ضلع کی تحصیل تھانہ بولا خان میں واقع حکومت سندھ کی10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے آزاد کروا کر سندھ حکومت کو واپس دلوا دی ہے۔دوسری جانب ریونیوحکام حکومت سندھ نے نیب کراچی کی اس بڑی اور انتہائی اہم کارروائی کے بعد مذکورہ سرکاری زمین پر خرید و فروخت سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نیب کراچی نے حکومت سندھ کی 10ہزا ر ایکڑ سرکاری زمین کو غیر سرکاری کرنے اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث بدعنوان عناصر کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کراچی کا حکومت سندھ کی 10 ہزارایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے آزاد کروا کر حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا اقدام قابل تعریف ہے۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے ڈی جی نیب کراچی کی نگرانی میں نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نیب کراچی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے احتساب سب کیلئے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -